پہگام حملہ، پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کا بھانڈا پھوٹ گیا

05 اگست ، 2025

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) پہگام حملہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی بھونڈےالزامات کا بھانڈا پھوٹ کیا، بھارتی حکام نےٹافی اورچاکلیٹ ریپر، ووٹر کارڈ ، ناقص سیٹلائٹ فون کےذریعے عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے جوڑنےکی ناکام کوشش کی ہے۔معروف بین الاقوامی ادارے کے ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونےکے شواہد جمع کرائے ہیں اوردعویٰ کیا ہےکہ یہ شواہد محض نظریہ یا قیاس پر نہیں بلکہ پاکستانی سرکاری شناختی دستاویزات، نادرا کے بائیومیٹرک ڈیٹا، فرانزک بیلسٹکس، ڈی این اے اور دیگر ٹھوس شواہد پر مبنی ہیں۔ بھارتی حکام نےٹافی اورچاکلیٹ ریپر، ووٹر سلپس ، ناقص سیٹلائٹ فون ، پھٹی ہوئی قیض کے ذریعے عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے جوڑنےکی ناکام کوشش کوشش کی۔بھارتی حکام نےوثوق سےکہاکہ یہ تینوں عسکریت پسند واقعی پاکستان سے تعلق رکھتے تھے اور کوئی بھی نام فرضی نہیں تھا۔ بھارت نے حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت کیلئےپاکستانی ووٹر لسٹ کا سہارا لیا ہے، بھارتی دعوے کےمطابق سلیمان شاہ اور ابوحمزہ نامی عسکریت پسندوں کی جیبوں سے پاکستانی ووٹر سلپس برآمد ہوئیں جو NA-125لاہوراور NA-79گوجرانوالہ کی تھیں، اس کے ساتھ ہی انکے قبضےسے مبینہ طور پر نادرا بائیو میٹرک ڈیٹا اسمارٹ آئی ڈی چپس ،ایک ناقص سیٹلائٹ فون ،ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ نادرا سسٹم کےفنگرپرنٹس، چہرے کے سانچے اور خاندانی تفصیلات برآمد ہوئیں، جس سے چھانگا مانگا (قصور) اور کوئیان (راولاکوٹ ) کے پتوں کی تصدیق ہوئی۔ دیگر شواہد میں پاکستانی کمپنیوں کے ٹافی اورچاکلیٹ ریپرز شامل ہیں چاکلیٹ ریپرز ملے ہیں، جن کا سراغ مئی 2024 میں مظفرآبادسے ایک کھیپ سے ملا تھا، AK-103 رائفلوں کے فرانزک تجزیہ کے بعد ان میں پائے جانےوالےکارتوس پہلگام میں استعمال ہوئےخالی خولوں سےمماثل نکلے، اس کےعلاوہ ایک پھٹی ہوئی قمیض پر موجود مائٹوکونڈریل ڈی این اے پروفائل مقتول دہشت گردوں سے مماثل تھا۔ پہگام حملہ کا الزام پاکستان پر ثابت کرنے کےلئے انڈیا اتھارٹی نے ایک بھونڈے انداز میں ووٹر لسٹ سلپ اور ٹافی ریپر جبکہ موقع سے ملنی والی گولیوں کے خول کومماثلت کا نام دیا ادارے کے اہل کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شاہد انڈین اتھارٹی سمجھتی ہے کہ ان انٹرنیشنل اداروںمیں  سفارشی ان کوالفائڈ لوگ بیٹھے ہیں ۔