کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ سنجیدہ نہیں، کٹھ پتلیوں سے مذاکرات نہیں کریں گے، اعظم نذیر تارڑ نے سیاسی انتقامی کارروائیوں کو روکنے کے لیے تحریک انصاف کے ساتھ بند کمرے میں بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل نکالنے کی بات حجت تمام کرنے کے لیے کی ہے ، اُن کا مقصد گپ شپ کرنا ہے یہ سنجیدہ نہیں ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ ماضی میں بھی مذاکرات ہوتے رہے ہیں جس میں ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ ہماری بانی تحریک انصاف سے ایسی جگہ ملاقات کرادیں جہاں مانیٹرنگ نہ ہورہی ہو تو حکومت نے بے بسی کا اظہار کیا تھا، عمر ایوب نے کہا کہ ہم کٹھ پتلیوں سے کیا مذاکرات کریں؟،فنانس بل میں ان کی تجویز تھی کہ سیاستدانوں کی طرح سول و ملٹری بیوروکریٹس، ججز اور میڈیا مالکان کے اثاثے بھی پبلک ہوں مگر حکومت نے مسترد کر دیا۔ پروگرام کے دوران عمر ایوب نے کہا میرے حلقے میں بائی الیکشن پر اسٹے ہوگیا ہے، پشاور ہائی کورٹ نےشبلی فراز اور میرے الیکشن کو دوبارہ کرانے کے نوٹی فیکشن کو اسٹے کردیا ہے، عمر ایوب نے کہا کہ ان پر اس وقت قتل سمیت 788 دفعات لگ چکی ہیں۔ رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا کہ بائی الیکشن سے متعلق عمران خان کی ہدایات کا علم نہیں ہے۔
ٹورنٹو، کینیڈا پیڈرو پورو اور میکیل اویار سبال کی شاندار کارکردگی کی بدولت اسپین ٹاپ فیورٹ فرانس کو 2-0کی شکست...
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
اسلام آباد چھوٹے دکانداروں کے لیے ایک فیصد فکسڈ ٹیکس اسکیم کا مسودہ جاری، 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور والے...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...
اسلام آباد ترکیہ کی کمپنی ʼTPAOʼ کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ،انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے UGDCL کیخلاف گیس لیوی کے اقدامات کالعدم قرار دے دیے۔ رِموول آف ڈفیکلٹیز...
اسلام آباد حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ...