پاک، عمان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور

07 اگست ، 2025

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں،باہمی اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے،آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔