سیٹلائٹ انٹرنیٹ، قواعد و ضوابط، لائسنس شرائط کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت

07 اگست ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) حکومت نے پاکستان اسپیس ایکٹویٹی ریگولیٹری بورڈ اور پی ٹی اے کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے قواعد و ضوابط اور لائسنس کی شرائط کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی ،  قواعدو ضوابط فائنل ہونے کے بعد  کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا جائے گا۔