نوجوان کو کھیلوں کی سہولتیں فرایم کرنا اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان

05 دسمبر ، 2021

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گا۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز نیشنل سپورٹس پالیسی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔