لاہور(آصف محمود سے) پنجاب انفارمیشن کمیشن نے معلومات تک رسائی نہ دینے پرایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بہاولپور کو 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔ چیف انفارمیشن کمشنرنے ایکسین کی طرف 3دن میں معلومات فراہم نہ کرنے کی صورت میں آر ٹی آئی کے سیکشن 15کے تحت 50مزید ہزار روپے جرمانہ عائد کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ سید محمد اختر بنام ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے چیف کمشنر محبوب قادر شاہ نے کہا کہ درخواست گزار نے بہاولپور کے علاقے اختر آباد میں ڈالی جانے والی سیوریج سکیم کا ٹیکنیکل سروے ، ورک آرڈر ، اس پراجیکٹ کی لاگت کے اداشدہ بل اور ووچر سمیت اس کی انتظامی طور پر دی گئی منظوری کی مصدقہ نقول مانگی تھیں۔ آر ٹی آئی ایکٹ میں درخواست دہندہ کے لئے شناختی کارڈ کی کاپی فراہم کرنا لازم نہیں، درخواست گذار نے معلومات نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں کیس دائر کیا اور عدالت عالیہ نے 12جنوری2021 کے اپنے فیصلے میں بھی ایکسین کو معلومات پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں اس کیس کو پنجاب انفارمیشن کمیشن کے اختیار سماعت سمجھتے ہوئے کمیشن کو مطلوبہ انفارمیشن فوری طور پر پبلک کروانے کا حکم دیا جس پر کمیشن نے ایکسیئن کو حکم دیا تو اس نے حکم کی تعمیل کرنے کی بجائے انہیں اعتراضات کی بنیاد پرجو ہائیکورٹ کے سامنے اٹھائے گئے اور انہیں عدالت عالیہ نے رد کر دیا تھے انفارمیشن کمیشن ومزید کو 3ماہ تک لٹکائے رکھا۔ کمیشن نے ایکسین پبلک ہیلتھ بہاولپور کے اس عمل کو عدالت عالیہ کے حکم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایکسین کو 10 ہزار جرمانہ عائد کردیا ۔
لاہورپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی لاہور...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے -پنجاب...
اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریکوڈک پراجیکٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک...
لاہورپنجاب اسمبلی توڑنے پر چیئرمن تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان...
کراچی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے...
شیخوپورہ سابق وزیر اعظمعمران خان کی طرف سے اسمبلیوں سے باہر آ جانے کا عندیہ دینے کے ساتھ ہی ضلع شیخوپورہ کی...
اسلام آباد پی ٹی آئی جلسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کا خطاب شدید...
راولپنڈی راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا...