پنجاب سےمزید 3، DIGs کی خدمات وفاق کے سپرد ،ڈاکٹر سلمان سلطان راناکواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

05 دسمبر ، 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ ،کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 20 ڈی آئی جی عہدہ کے مزید تین افسران کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی ہیں ان افسران کو پنجاب سے ریلیو کردیا دیا گیا ہے افسران میں ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر سلمان سلطان رانا کو اسٹبلشمنٹ ڈویڑن ڈی آئی جی ویلفئیر آغا محمد یوسف کو وزارت ریلوے اور ڈی آئی جی انٹرنل اکائونٹبلٹی محمد یوسف ملک کو موٹر وے پولیس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔