سندھ کی ثقافت انسانی تاریخ کی عظیم تہذیب کا عکس اور تسلسل ہے،بلاول بھٹو

05 دسمبر ، 2021

اسلام آباد ( وقائع نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھی ثقافت کے دن پر اہلیانِ سندھ سمیت پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کی ثقافت انسانی تاریخ کی ایک عظیم تہذیب کا عکس اور تسلسل ہے۔ سندھ کے لوگ تاریخی طور بھادر، رواداری پسند، مہمان نواز اور وسعتِ قلب کے مالک رہے ہیں۔ بلاشبہ پاکستان کے ہر صوبے اور علاقے کی ثقافت ایک منفرد پہچان اور افادیت کی حامل ہے، اس ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے ہر پاکستان کی نوجوانوں کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔