رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں نظارہ نہیں کیا جاسکا

05 دسمبر ، 2021

لاہور (نیوز رپورٹر)رواں سال کا آخری سورج گرہن ہفتہ کے روز دیکھا گیا،پاکستان میں نظارہ نہیں کیا جاسکا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی انٹارکٹیکا میں مکمل سورج گرہن دیکھا گیا۔ گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 29 منٹ پر ہوا اور مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37 منٹ پرہوا، جو جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا اور جنوبی امریکا میں نظر آیا ۔سال کا آخری مکمل سورج گرہن بحر ہند ، بحر اوقیانوس، بحر الکاہل، انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا گیا ۔