رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات 2حصوں میں تقسیم ،ڈی جی اینٹی کرپشن نے منظوری د یدی

05 دسمبر ، 2021

لاہور (نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات نیب سے کرانے کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث سیاستدانوں کیس نیب کے سپرد جبکہ سرکاری افسران کے خلاف کیس کی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن لاہور کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث سیاستدانوں کے کیس نیب کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں وفاقی وزیر غلام سرور اور ذولفی بخاری سمیت دیگر 8 سیاستدانوں اور مفادکنندگان کے نام شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس سکینڈل میں اینٹی کرپشن پنجاب کمشنر راولپنڈی اور لینڈ ایکوزیشن آفیسر کو گرفتارکیا گیا تھا ۔ ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس کیس میں مبینہ طور پر ملوث سیاستدانوں کی تحقیقات کے لئے کیس بہت جلد نیب کو بھجوا دیا جائیں گے ۔