اسلام آباد ( طاہر خلیل ) نیب نے ملک بھر میں قبضہ مافیا سے اربوں روپے مالیتی سرکاری جائیدادوں کی واپسی میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، اس ضمن میں نیب نے گزشتہ سال کی سہ ماہی کے مقابلے میں کرپٹ عناصر سے ریکوریز 500 فیصد زیادہ رہیں، نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب روپے سے زائد لوٹی گئی رقوم ریکور کیں، رواں سال کی دوسری سہ ماہی (اپریل، جون 2025) 456 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی 2 برسوں میں نیب نے کرپٹ عناصر سے 5.854کھرب روپے کی ریکوری کا ریکارڈ قائم کیا، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 532 ارب 33 کروڑ روپے کی جائیدادیں وفاقی و صوبائی محکموں اور مالیاتی اداروں کو واپس کی گئیں، اسلام آباد میں 29 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمیں واپس سی ڈی اے کے حوالے کی گئی، سکھر این ایچ اے کی 25 ارب روپے کی زمین واگزار،سندھ محکمہ تعلیم کی 89 ارب روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی بازیاب محکمہ جنگلات کی 487 ارب کی زمین بھی قبضہ گروپ سے واپس لے لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اثاثوں، عوامی مفاد اورملکی خزانے سے لوٹی ہوئی رقوم کی بازیابی کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق سال 2025 کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون ) میں نیب نے 3۔456 ارب روپے کی ریکارڈ بازیابی کی جو کہ پہلی سہ ماہی میں کی گئی 01۔91 ارب روپے کی ریکوری کے مقابلے میں 29 .365 ارب روپے زیادہ ہے۔سال 2025 کی پہلی دو سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 31 .547 ارب روپے کی ریکوری کی گئی، جن میں سے 33 .532 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں، وفاقی و صوبائی وزارتوں، محکموں اور مالیاتی اداروں کے حوالے کی گئیں۔ علاوہ ازیں عوام سے دھوکہ دہی کے مختلف مقدمات میں 12,611 متاثرین کو انکی لوٹی ھوئی رقوم واپس دلوائی گئی۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران نیب نے مجموعی طور پر 73 .5854 ارب روپے (یعنی 5.854 کھرب روپے) کی ریکارڈ ریکوری کی، جو کہ نیب کے قیام سے اب تک کی گئی 08 .839 ارب روپے کی ریکوری کے مقابلے میں 700 فیصد زیادہ ہے۔ یہ نمایاں کامیابی ملک بھر میں نیب کے افسران کی محنت اور دیانت داری کا مظہر ہے، جنہوں نے کرپٹ عناصر سے قومی دولت بازیاب کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ 2025 کی دوسری سہ ماہی میں نیب کی نمایاں کامیابیوں کی تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کے سیکٹر 11 -E میں واقع 51 کنال قیمتی سرکاری اراضی (29 ارب روپے مالیت) برآمد کر کے سی ڈی اے (CDA) کے حوالے کی۔ عوام سے دھوکہ دہی کے بڑے مقدمے (B4U) میں 3 ارب روپے کی رقم بازیاب کی گئی، جسے 17,214 متاثرین میں تقسیم کیا جائیگا، جبکہ موجودہ سہ ماہی میں مزید 4 ارب روپے کی وصولی متوقع ہے۔ بینکرز سٹی کیس میں 640 کنال 11 مرلہ قیمتی اراضی نیب کو منتقل کی گئی، جسکی آمدنی متاثرین میں تقسیم کی جائیگی۔ نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25 ارب روپے مالیت سے زائد کی زمین بازیاب کرائی۔ سندھ کے محکمہ تعلیم و خواندگی کی 127 کنال و 15 مرلہ اراضی، جسکی مالیت 160۔895 ملین روپے ہے، بھی بازیاب کرائی گئی۔ صرف جنگلات کی زمین کی مد میں جون 2025 کے اختتام تک 270۔384 ارب روپے کی ریکوری کی گئی، جس سے جنگلات کی کل برآمدگی 77۔1,487 ارب روپے ہو چکی ہے۔ نیب لاہور نے ایڈن کیس میں وصول شدہ 3.2 ارب روپے کی رقم 11,880 متاثرین میں تقسیم کی۔ پاک عرب ہاؤسنگ کیس میں 9 .3 ارب روپے مالیت کی 8 جائیدادیں ملزم کی جانب سے نیب کے حوالے کی گئیں، جنہیں 2,500 متاثرین کو رقم کی صورت میں فراہم کیا جائیگا۔ ایلیٹ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں 181۔2 ارب روپے کی پلی بارگین پر کارروائی جاری ہے، جسکے تحت 1,789 متاثرین کو ادائیگیاں کی جائینگی۔ اعلامیے کے مطابق نیب بدعنوانی سے حاصل شدہ دولت اور ریاستی اثاثوں کی مکمل بازیابی کیلئے پرعزم ہے۔ اسوقت نیب تمام صوبوں کے ریونیو محکموں کے ساتھ ملکر اُن ریاستی اثاثوں کی واپسی کیلئے کوشاں ہے جو غیر قانونی طور پر قابض عناصر کے زیرِ قبضہ ہیں۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق تقریباً 5 ٹریلین روپے مالیت کی سرکاری زمین غیر قانونی قبضے میں ہے، جسے واپس لیا جائیگا۔نیب کی شفافیت، احتساب اور عدل پر مسلسل توجہ قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے کہ عوامی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا اور متاثرہ شہریوں کو عملی فوائد فراہم کیے جائینگے۔ بیورو تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس قومی مشن میں نیب کا ساتھ دیں تاکہ شفافیت بحال ہو اور قانون کی حکمرانی قائم کی جا سکے ۔
اسلام آباد چینی صدر شی جن پنگ رواں ماہ کے آخری دو ہفتوں کے دوران بیجنگ میں تین عالمی رہنماؤں کا استقبال...
اسلام آباد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا، جیٹ فیول مہنگا ہو گیا،مٹی تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے جبکہ لائٹ...
اسلام آباد سعودی عرب سےپاکستان کےلیےآئل فیسلیٹی کی فراہمی میں مزیداضافہ ہواہے رواں مالی سال کے پہلےنو ماہ...
لاہورشوگر ملز مالکان نے ایک مرتبہ پھر چینی برآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی اورحکومت سے 10لاکھ ٹن چینی برآمد...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
لاہوروزیراعظم شہبازشریف جاتی امراء میں مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف سیاہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال...