لاہور(جنرل رپورٹر) گندم کے کاشتکاروں کیلئے 100 ارب کے بلاسود قرض اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں،گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی کے لئے اقدامات کا حکم ،پیداوار میں اضافہ کے لئے جامع پلان طلب۔ فون کمپنی کے سی ای او عامر ابراہیم کی ملاقات،بہترین کاروباری مواقع پر گفتگو ، برساتی نالوں میں ڈوبنے سے دو بچو ں کی ہلاکت پر اظہار افسوس۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں تفصیلی بریفنگ میں بتا یا گیا کہ گندم کی کاشت سے پہلے حکومت پنجاب متحرک، کاشتکارکی سپورٹ کے لئے وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر جامع پروگرام مرتب کیا جائے گا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکار کی معاونت اور پیداوار میں اضافہ کے لئے جامع پلان طلب کر لیاہے-پنجاب میں گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی کے لئے اقدامات کا حکم دیاہے-گندم کی بوائی سے قبل کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی- مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ گندم کے چھوٹے کاشتکار کو ریلیف کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔گندم کی کاشت سے قبل 100ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں بہتر پیداوار کے لئے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے۔ پنجاب میں دو ماہ کے دوران کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 63 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 50 ارب روپے کے بلاسود قرض حاصل کیے۔ بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت 13 ارب روپے سبسڈی دی گئی۔ کسان کارڈ پراجیکٹ کی وجہ سے پنجاب میں کھاد بالخصوص ڈی اے پی کا استعمال بڑھ گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ گندم کے کاشتکار کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، حکومت پورا ساتھ دے گی۔ پنجاب کے کاشتکار کو سب سے زیادہ سہولت اور حکومتی معاونت حاصل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے موبائل فون کمپنی جازکے سی ای او عامر ابراہیم نے ملاقات کی-ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیااورپنجاب میں سرمایہ کاری اور بہترین کاروباری مواقع پر گفتگوہوئی-سی ای او جاز عامر ابراہیم نے موبائل سیکٹر میں بہتری کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں۔ پنجاب کومقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈومیلی اور پسرور میں برساتی نالوں میں ڈوبنے سے دو بچو ں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ہے- انہوں نے جہلم اور سیالکوٹ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے-وزیر اعلیٰ نے والدین سے مون سون کے دوران بچوں کو سیلابی نالوں سے دور رکھنے کی اپیل کی ہے۔
اسلام آباد چینی صدر شی جن پنگ رواں ماہ کے آخری دو ہفتوں کے دوران بیجنگ میں تین عالمی رہنماؤں کا استقبال...
اسلام آباد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا، جیٹ فیول مہنگا ہو گیا،مٹی تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے جبکہ لائٹ...
اسلام آباد سعودی عرب سےپاکستان کےلیےآئل فیسلیٹی کی فراہمی میں مزیداضافہ ہواہے رواں مالی سال کے پہلےنو ماہ...
لاہورشوگر ملز مالکان نے ایک مرتبہ پھر چینی برآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی اورحکومت سے 10لاکھ ٹن چینی برآمد...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
لاہوروزیراعظم شہبازشریف جاتی امراء میں مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف سیاہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال...