پشاور (ارشد عزیز ملک )باجوڑ میں امن کے لیے جرگہ ممبران اور تحریکِ طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے تاہم اب تک سرکاری طور پر کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ معاہدے کے مطابق فائر بندی کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے اور علاقے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جرگہ ممبران اور تحریکِ طالبان کے درمیان اب تک سات مذاکرات کے سات دور ہو چکے ہیں جو کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور یوں بات چیت کا عمل ناکامی سے دوچار ہو گیا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ماموند تحصیل میں اس وقت تحریکِ طالبان پاکستان کے تقریباً 1200 سے 1300 جنگجو موجود ہیں، جن میں لگ بھگ 400 کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ان جنگجوؤں کی موجودگی نے سکیورٹی خدشات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔علماء کمیٹی کے رکن مولانا طارق نے تصدیق کی کہ دوبارہ ملاقات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، صورتحال غیر یقینی سمت میں جا رہی ہے اور دونوں فریقین آمادہ نہیں ہو رہے لہذ ا کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ حالات کس جانب جاتے ہیں ۔ مقامی آبادی کو خدشہ ہے کہ اگر طالبان نے علاقہ خالی نہ کیا تو حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماموند کی آبادی تین سے چار لاکھ کے درمیان ہے، جن میں سے تقریباً 800 خاندان اپنا گھر بار چھوڑ کر جا چکے ہیں، جبکہ دیگر لوگ اب بھی ماموند میں موجود ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق طالبان نے مقامی لوگوں کے گھروں پر قبضہ کر رکھا ہے۔
اسلام آباد چینی صدر شی جن پنگ رواں ماہ کے آخری دو ہفتوں کے دوران بیجنگ میں تین عالمی رہنماؤں کا استقبال...
اسلام آباد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا، جیٹ فیول مہنگا ہو گیا،مٹی تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے جبکہ لائٹ...
اسلام آباد سعودی عرب سےپاکستان کےلیےآئل فیسلیٹی کی فراہمی میں مزیداضافہ ہواہے رواں مالی سال کے پہلےنو ماہ...
لاہورشوگر ملز مالکان نے ایک مرتبہ پھر چینی برآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی اورحکومت سے 10لاکھ ٹن چینی برآمد...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
لاہوروزیراعظم شہبازشریف جاتی امراء میں مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف سیاہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال...