پاکستانی مشنز ویزا اجرا کا عمل تیز کریں، وزیر خارجہ

10 اگست ، 2025

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وزارت خارجہ کے سال 2024 میں متعارف کرائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اس دوران وزیر خارجہ کی رہنمائی میں بیرون ملک پاکستانی مشنز میں ویزے کے عمل میں اصلاحات کو متعارف کرایا گیا۔ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہپاکستانی مشنز ویزا اجرا کا عمل تیز کریں ،ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پیش رفت جائزہ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خاص طور پر پاکستانی تارکین وطن بشمول سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کےلئے ویزہ کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے، شفافیت کے فروغ ، کارکردگی میں بہتری اور تیز تر ویزہ کے اجرا کو یقینی بنانے کےلئے مزید اقدامات کی ہدایت کی۔