اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نےپاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 22 کے افسر مقبول احمد گوندل آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقرر کردیاہے۔مقبول احمد گوندل قبل ازیں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس تعینات تھے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل کی تقرری کی مدت 4 سال ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹرجنرل مقرر کرنے کی صدرمملکت کو ایڈوائس بھیجی تھی۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹرجنرل پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دی جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن ہفتہ کی شام جاری کیا۔مقبول احمد گوندل 15ستمبر2025کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ مو جودہ آڈیٹر جنرلاجمل گوندل کی تقرری کی مدت 14ستمبر 2025 کو مکمل ہوگی۔
اسلام آبادوزیراعظم شہبازشریف آج پرنس رحیم آغا خان کےاعزازمیں خصوصی طور پر ناشتہ کا اہتمام کریں گے۔ذرائع...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی سے...
اسلام آبادسر کاری ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 تا 28 مئی تین روز کی عام...
کرم ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں فتنہ الخوارج کے دو گروہوں کے درمیان مبینہ بھتہ خوری کے تنازع پر شدید مسلح...
لاہور حکومت پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں امن و امان، عوامی صحت اور صفائی کی صورتحال برقرار...
اسلام آبابجلی صارفین کیلئے بری خبر؛ فی یونٹ قیمت میں1 روپے 72 پیسے اضافے کاا مکان،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ...
کراچی صدر ٹرمپ اور ان کے بیٹوں کوموجودہ ٹیکس آڈٹس سے ہمیشہ کے لیے استثنیٰ مل گیا۔ امریکی محکمہ انصاف نے آئی...
ریاض سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر خطبہ حج دنیا بھر میں بولی جانے والی 35 بڑی زبانوں میں...