پاک افغان سرحد سے ملحق خیبر سورغر میں داعش کمانڈر عبد المالک اورخاتو ن کو ماردیاگیا

10 اگست ، 2025

وادی تیراہ (نمائندہ جنگ)پاک افغان سرحد سے ملحقہ خیبر سورغر میں داعش کمانڈر عبد المالک اورخاتو ن کو ماردیاگیا،داعش کا مقامی کمانڈر اور حکومت کو دہشتگردی، قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا‘ پولیس ذرائع،حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ،داعش کا مقامی کمانڈر اور حکومت کو دہشتگردی، قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا‘ پولیس ذرائع،حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ، وادی تیراہ کے علاقہ سورغر میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے نے علاقے کو لرزا دیا۔ کالعدم اسلامک اسٹیٹ خراسان پاکستان (داعش) کا مقامی کمانڈر عبد المالک نامعلوم حملہ آوروں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق یہ واردات ہیڈکوارٹر باڑہ رائفل کے انڈر کمانڈ 212 ونگ چورہ اور تنگی کے درمیانی علاقے میں پیش آئی، جہاں اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع ہوئی۔ گولیوں کی بوچھاڑ میں عبد المالک کے ساتھ موجود ایک خاتون بھی زندگی کی بازی ہار گئی۔