کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کا بیان بیوقوفی کے مترادف ہے تین ماہ بعد آنے والے بیان سے واضح ہو رہا ہے کہ مودی کے اشارے پر یہ بیان دیا گیا ہے،ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے کہا کہ خواجہ آصف کے استعفیٰ سے متعلق میرے پاس کوئی خبر نہیں ہے،سینئر صحافی ارشد عزیز ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت دو قسم کے جرگے جاری ہیں۔سابق سفیر منیر اکرم نے کہا کہ بھارتی ایئر فورس کا بیان بیوقوفی کے مترادف ہے تین ماہ بعد آنے والے بیان سے واضح ہو رہا ہے کہ مودی کے اشارے پر یہ بیان دیا گیا ہے اندرونی طور پر یہ معاملات سنبھالنے کی کوشش ہے جو حماقت سے زیادہ نہیں ہے۔ ہندوستان سمجھ رہا تھا جس طرح وہ پہلگام جیسا فالس فلیگ آپریشن کر کے عالمی سپورٹ حاصل کر لے گا یہ اس کی پہلی غلطی تھی اور دوسری سب سے بڑی غلطی تھی کہ بغیر کچھ سوچے سمجھے پاکستان پر حملہ کردیا۔اس میں شک نہیں ہے کہ چین اور بھارت کی معیشت کا کوئی مقابلہ نہیں ہے البتہ چین ہندوستان سے اچھے تجارتی تعلقات چاہتا ہے لیکن ہندوستان نہ چین کو بڑی طاقت ماننا چاہتا ہے نہ ان سے جو رقابت ہے ا سکو چھوڑنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد چینی صدر شی جن پنگ رواں ماہ کے آخری دو ہفتوں کے دوران بیجنگ میں تین عالمی رہنماؤں کا استقبال...
اسلام آباد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا، جیٹ فیول مہنگا ہو گیا،مٹی تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے جبکہ لائٹ...
اسلام آباد سعودی عرب سےپاکستان کےلیےآئل فیسلیٹی کی فراہمی میں مزیداضافہ ہواہے رواں مالی سال کے پہلےنو ماہ...
لاہورشوگر ملز مالکان نے ایک مرتبہ پھر چینی برآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی اورحکومت سے 10لاکھ ٹن چینی برآمد...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
لاہوروزیراعظم شہبازشریف جاتی امراء میں مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف سیاہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال...