اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز رحمت اللعالمین و خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اتھارٹی کے جن ارکان کی تقرری کی منظوری دی ہے ان میں سے ایک خاتون رکن ڈاکٹر فرخندہ ضیاء کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ وہ ڈیڑھ ماہ قبل انتقال کر چکی ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتاہے کہ وزیر اعظم آفس اور وزارت تعلیم ڈاکٹر فرخندہ ضیاء کے انتقال سے لا علم تھے۔وزیر اعظم کی منظوری سے وزارت تعلیم نے گزشتہ روز چھ ارکان کی تقرری کانوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ ان ارکان میں ڈاکٹر فرخندہ ضیاء بھی شامل تھیں جو 22جون2025کو رحلت کر گئی تھیں۔ وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ سمری اس وقت وزیر اعظم آفس بھیجی گئی تھی جب وہ حیات تھیں۔ تاہم یہ حیران کن بات ہے کہ چیئر مین رحمت العالمین و خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اتھارٹی ڈاکٹر فرخندہ ضیاء کے انتقال کا معاملہ وزارت کے علم میں نہیں لائے ورنہ سمری میں تبدیلی کی جاسکتی تھی۔ وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فرخندہ ضیاء کی جگہ اب نیا پینل وزیر اعظم آفس بھیجا جا ئے گا۔
اسلام آباد چینی صدر شی جن پنگ رواں ماہ کے آخری دو ہفتوں کے دوران بیجنگ میں تین عالمی رہنماؤں کا استقبال...
اسلام آباد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا، جیٹ فیول مہنگا ہو گیا،مٹی تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے جبکہ لائٹ...
اسلام آباد سعودی عرب سےپاکستان کےلیےآئل فیسلیٹی کی فراہمی میں مزیداضافہ ہواہے رواں مالی سال کے پہلےنو ماہ...
لاہورشوگر ملز مالکان نے ایک مرتبہ پھر چینی برآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی اورحکومت سے 10لاکھ ٹن چینی برآمد...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
لاہوروزیراعظم شہبازشریف جاتی امراء میں مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف سیاہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال...