کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام’’ جرگہ‘‘ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری نےکہا ہے کہ دنیا سے متعلق ٹرمپ کاروباری زاویہ رکھتے ہیں اگر وہ خود چین کے ساتھ ڈیل کر رہے ہیں تو پاکستان پر اعتراض کیوں کریں گے، بطور پاکستانی ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ ہم پر مہربان ہیں لیکن دراصل وہ امریکی مفادات دیکھ رہے ہیں۔پہلے جھکاؤ زیادہ بھارت کی طرف تھا اور پاکستان کو مسئلہ ساز ریاست سمجھا جاتا تھا مگر اب یہ سوچ تبدیل ہو رہی ہے۔ یہ واضح ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر امریکی مفادات کے خلاف کچھ نہیں کر رہا تھا ورنہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جاتا۔ افغانستان امریکہ کے لیے ماضی کا باب ہے ۔ بھارت سے ٹرمپ کی ناراضگی میں ثالثی کی پیشکش کی مسلسل نفی اور روس سے بھارت کی تیل خریداری سمیت کئی عوامل شامل ہیں تاہم بھارت کو مکمل طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ جلد دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے والا ہے۔ ایران فی الحال امریکی ترجیحات میں شامل نہیں کیونکہ ایٹمی تنصیبات کو نقصان انقلابی گارڈز کی کمزوری اور سیاسی ڈھانچے میں تبدیلی کی وجہ سے وہ داخلی استحکام کی کوشش میں ہے ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہا کہ بطور پاکستانی ہم سمجھ رہے ہیں کہ ٹرمپ ہم پر مہربان ہیں جبکہ ٹرمپ امریکہ کے مفادات دیکھ رہے ہیں۔ ان کی اسٹرٹیجی ہے کہ امریکہ جنگوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے اور اس خطے کو جس نظر سے پچھلے بیس پچیس سال میں دیکھا گیا اب وہ بدل رہی ہے۔ پہلے جھکاؤ زیادہ بھارت کی طرف تھا اور پاکستان کو ایک مسئلہ ساز ریاست سمجھا جاتا تھا مگر اب اس سوچ میں تبدیلی آ رہی ہے یہ اچانک مہربانی نہیں ہے۔بھارت بھی اس نئی تبدیلی کو ہضم کرنے کے مراحل میں ہے ۔ پاکستان کو سینٹرل ایشیا اور مشرق وسطیٰ ہے بہت اہمیت دی جارہی ہے تجارت سے متعلق کئی چیزیں ہیں جس پر غور وفکر کی جارہی ہے کریٹیکل منرلز پر دیکھا جارہا ہے۔
اسلام آباد چینی صدر شی جن پنگ رواں ماہ کے آخری دو ہفتوں کے دوران بیجنگ میں تین عالمی رہنماؤں کا استقبال...
اسلام آباد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا، جیٹ فیول مہنگا ہو گیا،مٹی تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے جبکہ لائٹ...
اسلام آباد سعودی عرب سےپاکستان کےلیےآئل فیسلیٹی کی فراہمی میں مزیداضافہ ہواہے رواں مالی سال کے پہلےنو ماہ...
لاہورشوگر ملز مالکان نے ایک مرتبہ پھر چینی برآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی اورحکومت سے 10لاکھ ٹن چینی برآمد...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
لاہوروزیراعظم شہبازشریف جاتی امراء میں مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف سیاہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال...