ایون فیلڈ ریفرنس،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

05 دسمبر ، 2021

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلو ں کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہاگیاہے کہ مریم نواز کےوکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی تحریری درخواست دی،عدالت مریم نواز کے وکیل کی تحریری درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرتی ہے، کیس کی آئندہ سماعت 21 دسمبر کو ہو گی۔