معذور افراد کی سہولیات کیلئے قانونسازی سے متعلق عبوری حکم جاری

05 دسمبر ، 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے معذور افراد کی سہولیات کیلئے قانون سازی سے متعلق عبوری حکم جاری کردیا،ثناء خورشید کی درخواست پر عدالت نے کہا کہ جو لوگ انصاف کیلئے چل نہیں سکتے انصاف خود چل کر ان تک جا سکتا ہے، انصاف کی فوری فراہمی ہی قانون کی حکمرانی کی بنیاد ہے۔ درخواست پر تمام آئینی حقوق کے آرٹیکلز کو شامل کر کے تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔