جیکب آباد ،جکھرانی برادری کے دو گروپس میں جاری خونی تنازع کے حل کیلئے جرگہ

05 دسمبر ، 2021

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں جکھرانی برداری کے دو گروپس میں جاری خونی تنازع کے حل کے لئے جرگہ،ایک قتل اور دو زخمیوں کا ایک کروڑ 22لاکھ جرمانہ عائد،تین لاکھ موقع پر ادا،فریقین رضامند فریقین کے موقف سننے کے بعد روزانی برادری کے محمد خان کا قتل سنانی برادری پر ثابت ہوا جس کے قتل کا جرمانہ 70لاکھ،دو زخمیوں کا چار لاکھ مجموعی طور پر ایک کروڑ 22لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔