پنجاب میں ڈینگی سے3اموات، 73 نئے کیسز رپورٹ

05 دسمبر ، 2021

لاہور (جنرل رپورٹر ) لاہور سمیت پنجاب کےمختلف شہروں سے ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 73 مریض رپورٹ ہوئے۔صوبہ بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی۔ترجمان محکمہ صحت کےمطابق لاہور سے ڈینگی کے 59 ملتان 4 فیصل آباد 3 گوجرانولہ اور ساہیوال 2 بہاولپور، نارووال اور شیخوپورہ سے ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ لاہور سے اب تک ڈینگی کے 18,169 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق لاہور سے تھا۔