ڈھاکہ ٹیسٹ : پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 161 رنز بنا لئے

05 دسمبر ، 2021

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لئے۔ کپتان بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ عابد علی 39 اور عبداللہ شفیق 25 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ دونوں وکٹیں تیج الاسلام نے حاصل کیں۔ بارش کے باعث پہلے روز 57 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ ہفتہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر عابد علی اور عبداللہ شفیق نے 59 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ مسلسل بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور پہلے دن کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔