200 قومی ڈومیسٹک کرکٹرز چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم

05 دسمبر ، 2021

لاہور (نیوز رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے تقریبا 200 کھلاڑیوں کو چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی۔اس بارے میں کھلاڑی پریشانی اور تشویش میں مبتلا ہیں جب کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اس کوتاہی پر سخت ناراضی اور برہمی کا اظہار کیا اور کرکٹرز کو فوری طور پر چار ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کو حکم دیا۔پی سی بی ترجمان نے اعتراف کیا کہ انتظامی کوتاہی کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 200 کرکٹرز کو اگست سے نومبر تک تنخواہوں میں ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے۔