پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ، سفیر ارجنٹائن

05 دسمبر ، 2021

لاہور(اے پی پی)پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر لیوپولڈو فرانسسکو شورز نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات مستحکم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نعیم حنیف، محمد ندیم ملک، رضوان حیدر اور سابق نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد بھی اجلاس میں موجود تھے۔ارجنٹائن کےسفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت و لائیوسٹاک کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش ہے،تجارت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے تاجروں کے درمیان رابطوں کی مضبوطی اور تجارتی وفو د کا تبادلہ بہت ضروری ہے۔