سیالکوٹ واقعہ غیراسلامی و غیر انسانی فعل ہے، پرویزالٰہی

05 دسمبر ، 2021
لاہور (نمائندہ خصوصی،نیوزرپورٹر) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف
جالندھری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، ڈاکٹر اے آر خالد، ڈاکٹر راشد سراج بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے سیالکوٹ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ غیراسلامی و غیر انسانی ہے، ہمیں سری لنکا کی حکومت اور مقتول کی فیملی کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، اس واقعہ کی انکوائری مکمل کر کے جلد از جلد ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے قاری حنیف جالندھری کو ختم نبوت ؐ کے حوالے سے تیار کردہ قرآنی آیت اور حدیث کا فریم دیا جس کو تمام سرکاری دفاتر میں نمایاں طور پر لگایا جائیگا۔