بیرون ملک ماہرین تعلیم اور نوجوان پاکستان کے سفیر ہیں‘ ڈاکٹر معید یوسف

05 دسمبر ، 2021

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بیرون ملک ماہرین تعلیم اور نوجوان پاکستان کے سفیر ہیں اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ قومی سلامتی کے مشیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے نور سلطان میں پاکستانی فیکلٹی ممبران اور نظربایوف یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ ایکمشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ ڈاکٹر معید یوسف جمہوریہ قازقستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ ڈاکٹر معید نے مزید کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں، میں پانی پاکستانی کمیونٹی گروپس سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور ہمیشہ انہوں نے مجھے متاثر کیا ہے۔