چوہدری سرور کے انکشافات سنگین ملکی وسائل لکھ کر دینا خوفناک ، خورشید شاہ

05 دسمبر ، 2021

سکھر (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ قرض کے بدلے پاکستان کے وسائل لکھ کر دیناخوفناک عمل ہے، گھر کے بھیدی نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے، چوہدری سرور کے انکشافات سنگین ہیں۔سپریم کورٹ کو بلا تاخیر نوٹس لینا چاہیئے، سپریم کورٹ وزیرِ خزانہ کو بلا کر معاہدوں کی تفصیلات چیک کرے۔سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن نے کچھ نہیں کہا، یہ حکومتی لوگ انکشاف کر رہے ہیں۔