ایڈز کی کمی کیلئے وفاقی و صوبائی سطح پر منظم حکمت عملی مرتب نہ کی جاسکی

05 دسمبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں 2021 میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کو کم کرنےکے لئے وفاقی و صوبائی سطح پر کوئی نئی اور منظم حکمت عملی مرتب نہیں کی جاسکی ۔ ملک میں ایڈز کے پوشیدہ مریضوں کو تلاش کرنے کیلئے بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے ۔ عالمی ادارہ صحت اور یو این ایڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 90ہزا ر ہے تاہم ان میں سے صرف 40ہزار اپنے مرض سے باخبر ہیں جبکہ ڈیڑھ لاکھ مریضوں کو اپنے مرض کا علم ہے نہ ہی ان کا کوئی ڈیٹا موجود ہے ۔سندھ میں غیر محفوظ انتقال خون پر ایڈز کی پھیلائو کی خبروں کے بعد کئی بلڈ بینکس بند کردیے گئے تھے تاہم وہ بھی دوبارہ کھل گئے، استعمال شدہ سرنجز اور طبی فضلے کو ٹھکانے کا انتظام بھی نہ ہوسکا جو ایڈز کے پھیلاو کا بڑا سبب بنتے ہیں ۔