کورونا وباء سے مزید 8افراد جاں بحق، 431نئے کیسز رپورٹ

05 دسمبر ، 2021
اسلام آباد،لاہور (ایجنسیاں،جنرل رپورٹر) مہلک عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید8مریض انتقال کر گئے جس کے بعد
ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28761تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے431نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12348تک پہنچ گئی ہے ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.91فیصد تک پہنچ گئی ہے۔