پیرس (جنگ نیوز)آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اومیکرون سے معاشی ترقی کی رفتار سست ہو سکتی ہے،یہ تنبیہ ایسے وقت آئی ہے جب بڑھتی ہوئی افراط زر کی شرح اور عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ یہ وہ تمام عوامل ہیں جن سے عالمی اقتصادی بحالی کو خطرہ لاحق ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ اومیکرون عالمی اقتصادی بحالی کی رفتار سست کر سکتا ہے۔ انہوں نے واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران یہ بات کہی۔آئی ایم ایف نے اپنے حالیہ عالمی اقتصادی جائزے میں اس برس 5اعشاریہ 9فیصد سے معاشی ترقی کی پیش گوئی کی تھی جبکہ آئندہ برس اس نے عالمی اقتصادی ترقی کی شرح چار اعشاریہ نو فیصد رہنے کا تخمینہ پیش کیا تھا۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ اس نئی قسم کی آمد سے پہلے ہی ہمیں اس بات پر تشویش تھی کہ بحالی کسی حد تک اپنی رفتار کھو رہی ہے۔"آئی ایم ایف کی حالیہ پیشین گوئیوں میں ان خدشات کا بھی اظہار کیا جا چکا ہے کہ عالمی سپلائی چین کے مسائل اور ویکسین کی غیر مساوی تقسیم بھی معاشی بحالی کی رفتار سست کر رہی ہے جبکہ ویکسین کی تقسیم میں بہت سے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا جا رہا ہے۔ اس دوران ضروری اشیا میں کمی کے ساتھ ہی ترقی یافتہ معیشتوں میں مانگ میں اضافے نے بھی قیمتوں میں اضافے کی لہر کو ہوا دے دی ہے۔
کراچی بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کے لئے ادائیگیاں ڈالر کے بجائے اماراتی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا...
اسلام آباد وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے...
لاہور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دس سال تک سیاسی استحکام سے ہی ملکی ترقی ممکن ہو سکتی ہے،...
اسلام آباد انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے سینئر افسر اختر منیر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پریس سیکرٹری کی...
ریاض سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’رماح النصر 2023‘ فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت متعدد برادر اور دوست ممالک کے...
راولپنڈی امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو طالبان کے خطرے کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، ہم کیا مدد کر سکتے ہیں اس...
سواتسوات کے علاقے باغ ڈھیرئی سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی حضرت حسین کو4گھنٹے بعد ملبے تلے سے...
پشاورگورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہےکہ بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے ،آج تو صوبے کے ہر...