افغانستان میں مشترکہ یورپی سفارتی مشن شروع کرنے کا منصوبہ

05 دسمبر ، 2021

پیرس (جنگ نیوز )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ کئی یورپی ممالک افغانستان میں ایک مشترکہ مشن کھولنے پر کام کر رہے ہیں جس سے ان کے سفیروں کی واپسی ممکن ہو سکے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد مغربی ممالک اس مشکل صورت حال سے دوچار ہیں کہ کابل کے ساتھ رابطے کیسے رکھے جائیں۔فرانسیسی صدر نے سعودی عرب جانے سے قبل دوحہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم کئی یورپی ممالک کے ایک مشترکہ مشن کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ کئی یورپی ممالک کے لیے ایک مشترکہ مقام جہاں ہمارے سفیر موجود ہوں گے۔