واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہاہے کہ واشنگٹن پاکستان کے ساتھ نادر معدنیات کی تلاش اور ہائیڈرو کاربن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے‘ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے کے منتظر ہیں اور متحرک کاروباری شراکت داری کو فروغ دینا چاہتے ہیں‘ انسداد دہشت گردی اور تجارت کے حوالے سے اسلام آباد کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزیر خارجہ مارکوروبیوکا کہنا تھاکہ ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں بشمول نادر معدنیات ‘ ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری کو فروغ دینے کے مواقع کے منتظر ہیں‘ انہوں نے مزید کہاکہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت کے شعبوں میں پاکستان کی شمولیت کو سراہتا ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ اسلام آباد امریکی کاروباری اداروں کو بلوچستان میں مقامی کمپنیوں کیساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے کان کنی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا اور لیز گرانٹ جیسی مراعات بھی دے گا۔
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...