اسلام آباد(ممتازعلوی/صالح ظافر )تحریک انصاف 14اگست کے احتجاج کیلئے کارکنوں اور عوام کو متحرک کرنے میں ناکام‘یوم آزادی تحریک انصاف کی بدترین سیاسی ناکامیوں میں اضافہ ثابت ہوا ہے ’’حقیقی آزادی‘‘ کا نعرہ دیکر احتجاج کی کوشش پر پورے ملک میںکسی مقام پر تحریک انصاف کا پرچم اور پسندیدہ تصویر منظر پر نہیں آسکی ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی قیادت اور کارکنوں کو حقیقی آزادی کیلئے 14اگست کو باہر نکلنے کی کال کے باوجود ملک میں کہیں بھی کوئی خاص جوش و خروش نظر نہیں آیا۔ الیکٹرانک میڈیا پر بھی پی ٹی آئی کے مظاہروں یا ریلیوں کی کوئی کوریج نہیں تھی۔جب دی نیوز نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا پارٹی قیادت اپنے بانی کی کال پر کارکنوں اور عوام کو متحرک کرنے میں ناکام رہی، تو ان کا مختصر جواب تھا"یہ کوئی احتجاج نہیں تھا۔"انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی آزادی کا جشن تھا جس میں عمران خان کی رہائی کے لیے آوازیں اٹھائی گئیں اور ہم سب نے ایسا کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جیل میں قید عمران خان سے ملاقات کی کوئی کوشش کی گئی، تو انہوں نے جواب دیاکہ 14اگست کوسرکاری چھٹی ہوتی ہے، اس لیے کوئی ملاقات کا منصوبہ نہیں تھا۔ بونیر یونیورسٹی میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ سیاسی جوڑتوڑ اور وفاداریاں تبدیل کرنے کا جمعہ بازار ختم ہونا چاہیے اور سب پر زور دیا کہ وہ ایک قدم پیچھے ہٹیں اور ملک کے لیے ہاتھ ملائیں۔انہوں نے کہاکہ ہم باجوڑ میں جاری آپریشن کی حمایت نہیں کرتے۔دریں اثنا، پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکرٹری شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا کہ یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں "عوام کا سمندر" سڑکوں پر نکل آیا، جس نے خوف کے بتوں کو پاش پاش کر دیا اور فاشزم اور ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوام کا ردعمل ہائبرڈحکومت کے خلاف ایک فیصلہ کن ریفرنڈم تھا۔جب دی نیوزنے ان کے دعوے پر تبصرے کیلئے ان سے رابطے کی کوشش کی تووہ دستیاب نہیں تھے۔
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...