مظفر آباد،لاہور (نمائندگان جنگ، نیوز رپورٹر)آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کلائوڈ برسٹ، 10 افراد جاں بحق ہوگئے،ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلے، زمین کا کٹاؤ اور رابطہ سڑکوں کی بندش نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا جس کے باعث مقامی افراد نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے۔مختلف علاقوں میں بارش اور سیلاب کی تباہی سے متعدد رابط سڑکیں بند ہوگئیں، نشیبی علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق جہلم ویلی کے علاقے نڑ دھجیاں میں نالہ بپھرنے سے تین دکانیں تباہ، ایک گراٹ کو بھی نقصان پہنچا، مچھیارہ کے علاقے میں بھی نالہ بپھرنے سے تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 اضلاع کی مختلف شاہراہیں بند ہو کر رہ گئیں۔دوسری جانب ایس ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر میں یکم جون 2025 سے اب تک کے نقصانات کی رپورٹ بھی جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 3 شہری جاں بحق، 11 زخمی ہوئے ہیں۔بارشوں کے دوران 76 گھر مکمل تباہ، 290 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، 33 دکانیں تباہ ، 14 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق مزید بارشوں کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔ادھر لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آب،درجنوں فیڈرز ٹرپ ،بجلی گھنٹوں غائب،لکشمی چوک، گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن، بادامی باغ، جیل روڈ، مزنگ، اچھرہ میں،شالامار ،جلو موڑودیگر علاقوں میں بارش ،پانی جمع،ٹریفک کی روانی متاثر ، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، جھنگ میں بھی تیز بارش ہوئی۔
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...