کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں یوم آزادی پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ بوجھل دل کے ساتھ جشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں ،اگلے جشن آزادی سے پہلے عمران خان سمیت دیگر اسیران عدالتوں سے رہا ہوجائیں گے،وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اللہ کے فضل سے 78 سال میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں بعض مواقع ایسے بھی ہیں جن سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی دس بڑی سیاسی جماعتوں میں شمار ہوتی ہے میں ذاتی طو رپر سمجھتا ہوں کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات سے ہی راستہ نکلے گا دعا ہے کہ پاکستان ترقی کرے اور اگلا یوم آزادی بہتر ہو تاہم موجودہ سیاسی عدم استحکام میں یہ مشکل دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے جشن آزادی سے پہلے عمران خان سمیت دیگر اسیران عدالتوں سے رہا ہوجائیں گے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اللہ کے فضل سے 78 سال میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں بعض مواقع ایسے بھی ہیں جن سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے امریکہ اور اسٹرٹیجک پارٹنرز کے ساتھ تعلقات پہلے سے بہتر ہیں جو خوش آئند ہے۔ میزبان حامد میر نے سوال کیا کہ کیا اگلے یوم آزادی پر شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے جس پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ انشاء اللہ ۔ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ اس سے متعلق تو آنے والا وقت ہی بہتر بتائے گا ملک میں جو افرا تفری اور انتشار ہے تو مشکل نظر آرہا ہے۔ ملک عامر ڈوگر سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا اگلے یوم آزادی تک عمران خان رہا ہوجائیں گے اس کا جواب دیتے ہوئے ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ عمران خان سمیت باقی اسیران بھی عدالتوں کے ذریعے رہا ہوجائیں گے۔
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...