بھارت پر فتح، ہیروز کیلئے ایوارڈز فیلڈ مارشل، ایئر چیف کے لئے ہلال جرأت، نیول چیف، سی جے ایس سی کو نشان امتیاز عطا

15 اگست ، 2025

اسلام آباد ( طاہر خلیل/راناغلام قادر ) بھارت کیخلاف معرکہ حق میں تاریخی کامیابی اور جنگی میدان میں دھول چٹانے کے اعتراف میں صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیراورایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرات سے نواز دیاجبکہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز عطا کیا گیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو‘محسن نقوی، اسحاق ڈار ، خواجہ آصف، احسن اقبال ، اعظم نذیر تارڑ ، عطاءاللہ تارڑ ،رانا ثناءاللہ اور دیگر کو بھی نشان امتیاز سے نوازاگیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سول و عسکری ہیروزکو اعلیٰ اعزازت سے نوازا ۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک‘ ڈی جی آئی ایس پی آراحمدشریف چوہدری‘ ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ، ائیر وائس مارشل محمد اورنگزیب اور رئیر ایڈمرل شہزاد حامد کوستارہ بسالت سے نوازا گیا۔وزیر اعظم کی تشکیل کردہ سفارتی ٹیم کے تمام ارکان ڈاکٹر مصدق ملک ، طارق فاطمی ، سینیٹر شیری رحمٰن ، سینیٹر فیصل سبز واری ، سینیٹر بشریٰ انجم ، حنا ربانی کھر ، خرم دستگیر ، عمر فاروق ، جلیل عباس جیلانی کو ہلال امتیار کے اعزازات دیئے گئے ،پاک فضائیہ کے شاہینوں کو جنہوں نے 6 بھارتی طیارے گرائے ،بھارت کا ایئر ڈیفنس سسٹم اور دفاعی تنصیبات تباہ کیں انہیں ستارہ جرات کے اعزازات سے نواز ا گیا ، ان میں ونگ کمانڈر بلال رضا ، ونگ کمانڈر حما د بن مسعود ،سکوارڈن لیڈر یوسف خان ، سکوارڈن لیڈر محمد اسامہ ، سکوارڈن لیڈر اسد انیس ،سکوارڈن لیڈر بلال حسن ، سکوارڈن لیڈر فدا محمد خان ، سکوارڈن لیڈر محمد اشہد کو ستارہ جرات کے اعزازات دیئے گئے ۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ۔معرکہ حق کے دوران دفاع وطن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر لانس حوالدار عامر شیراز شہید، لانس نائیک اکرام اللہ،سپاہی عدیل اکبر شہید اور کیپٹن علی حسن شہید کو تمغہ جرأت عطا کیاگیا جبکہ سپاہی نثار علی شہید کو ستارہ بسالت عطا کیاگیا۔ وائس ایڈمرل راجا رب نواز، ریئرایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، ایئروائس مارشل محمد احسان الحق، ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ اور ایئروائس مارشل محمد اورنگزیب کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ریئرایڈمرل شہزاد حامد، میجر جنرل سید محمد جواد طارق، میجر جنرل تجدید ممتاز ، ایئرکموڈور عطااللہ زیب، ایئرکموڈور ضیا آفتاب، ایئرکموڈور محمد نعمان، ایئرکموڈور علی جاوید ہاشمی، ا ایئرکموڈور سجاد حیدر، کیپٹن پاک بحریہ محمد عاطف اور کیپٹن محمد حیدر علی کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔معرکہ حق کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہید کو تمغہ بسالت عطا کیا گیا ، شہید کا ایوارڈ ان کے والد اور بیوہ نے وصول کیا۔ حوالدار محمد نوید شہید، نائیک محمد وقار شہید اور لانس نائیک دلاور خان شہید کو بھی تمغہ بسالت عطا کیا گیا۔ معرکہ حق کے دوران صحافت کے شعبے میں اہم کردار پر وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، وزیراعظم کے تقریر نویس راشد محمود ملک اور میڈیا آفیسر پرائم منسٹر آفس حماد حسن کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔معروف اینکر پرسن حامد میر، سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی ، اینکر منصور علی خان، جاوید چوہدری جیو نیوز کے سلیم صافی، وسیم بادامی، عامر الیاس رانا کو تمغہ امتیاز سے نوازاگیا۔ وزیر اعظم کے مشیر احمد چیمہ اور ڈاکٹر سید توقیر شاہ کو ہلال امتیاز کے اعلیٰ اعزازات دیئے گئے‘ستارہ بسالت کے اعزاز ات سے جن شخصیات کو نواز ا گیا ان میں سپاہی مختار علی شہید ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ، لیفٹیننٹ جنرل محمد زکریا ،لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال ، لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا ، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز ، لیفٹیننٹ جنرل احمد ،شریف چوہدری ڈی جی آئی ایس پی آر ،وائس ایڈمرل رب نواز ، ائر ایڈمرل عبدالوحید ،رئر ایڈمرل احسن ، میجر جنرل واحد عزیز ، ائر وائس مارشل محمد احسان الحق ، میجر جنرل کاشف عبداللہ ، ایئر وائس مارشل اورنگزیب ،ائر ایڈمرل شہزاد حامد ، میجر جنرل سید جواد طارق شامل ہیں ۔ تمغہ بسالت کے اعزاز سے جن شخصیات کو نواز ا گیا ان میں سکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہید ، نائیک مھمد نوید شہید ، نائک محمد وقار شہید، لانس نائیک دلاور خان شہید ،میجر جنرل ابرار احمد ، بریگیڈئر احتشام ، کموڈور عمران ،ائر کمو و ڈور عدیل شہاب قریشی ، ایئر کمو ڈور ضیا ، ایئر کمو ڈور جہانزیب ، ایئر کمو و ڈور اظہر حسن اور دیگر شامل تھے ۔ ستارہ امتیاز کا اعزاز جن شخصیات کو دیا گیا ان میں آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ ، عنبرین جان سیکرٹری اطلاعات و نشریات ہاشم خان ،سیکرٹری آئی ٹی سید علی مرتضیٰ ،سیکرٹری آزاد کشمیر آبی وسائل میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن ،چیئرمین پی ٹی اے ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ، سید مہر علی شاہ کمشنر انڈس واٹر شامل ہیں ،پرنسپل انفارمیشن آفیسر ( پی آئی او ) مبشر حسن کو تمغہ امتیاز دیا گیا ، وزیر اعظم کے تقریر نویس ارشد کمشنر راولپنڈی ،کمشنر پونچھ ،ڈپٹی کمشنر بہاولپور ،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ،سول ڈیفنس ،ریسکیو 1122 اور دیگر عہدیداروں کو تمغہ امتیاز سے نواز ا گیا۔