اسلام آباد ( طاہر خلیل ) ایوان صدر کی تقسیم ، عزازات کی خصوصی تقریب کئی پہلوئوں سے منفرد اور یاد گار تھی ، اعزازات کی عمومی تقریبات میں سول اور ملٹری اعزازات کو الگ دنوں کیلئے مختص کیا جاتا ہے ۔ لیکن معرکہ حق کے حوالے سے اس تقریب میں سول اور ملٹری قیادت ہم نشیں اور یکجاتھی ،معرکہ حق میں جانیں قربان کرنے والے شہدا کے نام پکارے گئے تو تمام حاضرین اور فیملیوں نے کھڑے ہو کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا فوجی افسروں نے شہدا کے لواحقین کو سیلوٹ بھی پیش کیا ،والد کی جانب سے بیٹے کیلئے نشان امتیاز کا اعلیٰ ترین اعزاز بھی ایک منفرد واقعہ بنا ،بلاول بھٹو کی آمد پر نہ صرف پر جوش تالیاں بجائی گئیں بلکہ نشان امتیاز ایوارڈ کی عطائیگی کے ساتھ ہی صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کا بوسہ لیا اور شفقت سے پیار کیا والد اور بیٹے کی وارفتگی کو شرکا نے مجلس نے دلچسپی سے دیکھا وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان ،میجر عارف جان شہید کی صاحبزادی ہیں جنہوں نے 1965 کی جنگ میں دفاع وطن کی خاطر جان قربان کی تھی، والد کی شہادت کے 60 برس بعد ان کی صاحبزادی عنبرین جان کو بھارت کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کرنے اور پاکستان کے حقیقت پسندانہ بیانیے کودنیا میں اجاگر کرنے کے اعتراف مین ستارہ امتیاز کا اعلیٰ ایوارڈ دیا گیا۔ تقسیم اعزازات تقریب کی طوالت کے باعث صدر اور وزیر اعظم نے وقفے کے ساتھ باری باری ایورڈ تقسیم کئے۔
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...