بھارت کی ہٹ دھرمی، پانی پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار

15 اگست ، 2025

نئی دہلی ( جنگ نیوز) بھارت کی ہٹ دھرمی،پانی پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔ بھارت کا کہنا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت کو سندھ طاس معاہدے پر فیصلے کا اختیار نہیں کیونکہ نئی دہلی نے کبھی بھی اس عدالت کی قانونی حیثیت کو تسلیم نہیں کیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ بین الاقوامی ثالثی عدالت کو سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ،نئی دہلی نے کبھی بھی اس عدالت کی قانونی حیثیت کو تسلیم نہیں کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ثالثی عدالت نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کو دریاؤں پر، جو مغرب کی طرف پاکستان میں داخل ہوتے ہیں نئے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن میں سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی۔