کراچی ( نیوز ڈیسک) ریئر ارتھ منرلز وہ معدنیات ہیں جو زمین کی سطح پر کم مقدار میں پائے جاتے ہیں مگر اپنی سائنسی اور صنعتی اہمیت کے باعث نہایت قیمتی سمجھے جاتے ہیں۔ ان کا شمار سترہ (17) عناصر پر مشتمل ایک مخصوص گروہ میں کیا جاتا ہے، جنہیں ’’ریئر ارتھ ایلیمنٹس‘‘ (Rare Earth Elements) کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی خاص طور پر بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں ان معدنیات کے ذخائر موجود ہونے کی رپورٹس ہیں، مگر ان پر تحقیق اور کمرشل بنیادوں پر نکالنے کا عمل ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ موبائل فون، کمپیوٹر، برقی گاڑیوں، ٹربائنز، سولر پینلز، فائبر آپٹکس، ہتھیاروں میں کلیدی کردار ہے ان17عناصر میں لینتھینائڈ سیریز کے پندرہ عناصر کے ساتھ اسکیدیم (Scandium)اور یٹریئممیں نسبتاً زیادہ پھیلاؤ رکھتی ہیں، مگر خالص حالت میں ان کا نکالنا (Extraction) مشکل اور مہنگا عمل ہے، اسی لیے انہیں ’’ریئر‘‘ یعنی نایاب کہا جاتا ہے۔ریئر ارتھ منرلز جدید ٹیکنالوجی کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں۔ موبائل فون، کمپیوٹر، برقی گاڑیاں، ونڈ ٹربائنز، سولر پینلز، فائبر آپٹکس، دفاعی ہتھیار، اور ایرو اسپیس انڈسٹری — سب میں ان عناصر کا کلیدی کردار ہے۔ مثال کے طور پر نیوڈیمیم (Neodymium) اور ڈیسپروزیئم (Dysprosium) انتہائی طاقتور میگنیٹس بنانے میں استعمال ہوتے ہیں، جو برقی موٹروں اور اسپیکرز میں ضروری ہیں۔ یٹریئم (Yttrium) اور یوروپیم (Europium) ایل ای ڈی اسکرینز اور لیزر ٹیکنالوجی میں اہم ہیں، جبکہ سریم (Cerium) گاڑیوں کے کیٹالیٹک کنورٹرز میں استعمال ہوتا ہے جو فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔دنیا میں ریئر ارتھ منرلز کے سب سے بڑے ذخائر چین میں پائے جاتے ہیں، جو عالمی پیداوار کا تقریباً 60 سے 70 فیصد مہیا کرتا ہے۔ دیگر اہم ممالک میں آسٹریلیا، امریکہ، بھارت، برازیل اور ویتنام شامل ہیں۔ پاکستان میں بھی خاص طور پر بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں ان معدنیات کے ذخائر موجود ہونے کی رپورٹس ہیں، مگر ان پر تحقیق اور کمرشل بنیادوں پر نکالنے کا عمل ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےعالمی یومِ ٹیلی کمیونی کیشن و انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن کے موقع...
کراچی صدر صرافہ بازار میں واقع جیولری شاپ میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ایف اے اہلکاروں کی جانب سے...
نوشکی نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں براہوئی زبان کے نامور شاعر پروفیسر حیات غمخوار جان بحق ہوگئے...
لاہور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...