اسلام آباد (عاصم جاوید) ججز کمیٹیوں کے اجلاسوں کے منٹس منظر عام پر آ گئے جبکہ چیف جسٹس کے جسٹس منصور علی شاہ کو لکھے جوابی خط کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔13 میں سے 9 ججز نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستیں فل کورٹ نہیں آئینی بنچ میں سنی جائیں، متن کے مطابق دو ججز کو 13ججز کے نکتہ نظر سے بھی آگاہ کر دیا ، بطور چیف جسٹس فل کورٹ اجلاس بلانے کو مناسب نہیں سمجھا، سپریم کورٹ میں 31 اکتوبر 2024 سے 29 مئی 2025 تک ججز کمیٹیوں کے اجلاسوں کے منٹس پبلک کر دئیے گئے جن میں 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ میں ہونے والے مختلف اقدامات سے متعلق تمام حقائق پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے۔چیف جسٹس کے خط میں کہا گیا کہ میں نے ذاتی طور پر سپریم کورٹ کے 13ججز سے رائے لی، دو ججز نے کہا کہ آرٹیکل 184شق 3 کے تحت دائر 26 ویں آئینی ترمیم کیس فل کورٹ میں سنا جائے، ججز سے پوچھا کہ کیا ایسا چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد ہو سکتا ہے؟ 13 میں سے 9 ججز نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستیں فل کورٹ نہیں آئینی بنچ میں سنی جائیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ جب ججز کی رائے آ چکی تو یہ حقائق دونوں ججز کو بتا دئیے، دونوں ججز کو 13ججز کے نکتہ نظر سے بھی آگاہ کر دیا گیا، بطور چیف جسٹس پاکستان فل کورٹ اجلاس بلانے کو مناسب نہیں سمجھا، ایسا کرنے سے ججز کے درمیان انتہائی ضروری باہمی روابط کی روح مجروح ہوتی، اس سے سپریم کورٹ عوامی تنقید کا نشانہ بھی بن سکتی ہے۔26 ویں آئینی ترمیم پر آئینی درخواستوں کی آئینی بینچ میں سماعت کی رائے 9 ججوں نے کب اور کیوں دی؟ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے آئینی بینچ کا حصہ بننے سے کیوں معذرت کی؟ جسٹس منصور اور جسٹس منیب کے 26 ویں آئینی ترمیم کیس فل کورٹ میں لگانے کے فیصلے کے بعد کیا ہوا؟ اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس کیوں نہیں بلایا؟ سپریم کورٹ کے جاری منٹس میں تمام تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سپریم کورٹ میں 31 اکتوبر 2024 سے 29 مئی 2025 تک ججز کمیٹیوں کے اجلاسوں کے منٹس میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےعالمی یومِ ٹیلی کمیونی کیشن و انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن کے موقع...
کراچی صدر صرافہ بازار میں واقع جیولری شاپ میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ایف اے اہلکاروں کی جانب سے...
نوشکی نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں براہوئی زبان کے نامور شاعر پروفیسر حیات غمخوار جان بحق ہوگئے...
لاہور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...