اسلام آباد (عاصم جاوید) سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز کو باقاعدہ طور پر لاگو کر دیا گیا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ کورٹ فیس میں اضافے پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، اگر کوئی میٹنگ ہوئی ہے تو اس کے منٹس جاری کئے جائیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز باقاعدہ طور پر لاگو کر دئیے گئے ہیں۔ یہ رولز عہد حاضر کے جدید تقاضوں کے مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق رولز کی تشکیل کیلئے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار سمیت دیگر بارز سے بھی مشاورت کی۔
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...