راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل میں ایڈزمیں مبتلااسیروں کی تعداد سو سے تجاوزکرگئی ،ایک ایڈززدہ حوالاتی گزشتہ روزہسپتال میں دم توڑ گیا،ایڈزمریضوں کیلئے الگ بارک مختص، ادویات فراہمی میں مشکلات کاسامنا، جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں اس وقت 125 کے قریب قیدی ایچ آئی وی (ایڈز) جیسے موذی مرض میں مبتلاہیں ،جنہیں ہائی کورٹ کے حکم پر ایک الگ بارک میں رکھاگیا ہے قبل ازیں ان کے علاج معالجے کیلئے پمزہسپتال اسلام آباد اور پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے بے نظیر بھٹوہسپتال میں واقع کلینک سے میڈیسن فراہم کی جاتی تھی لیکن اب گزشتہ کچھ عرصہ سے پمزہاسپیٹل سے ایڈزکے مریضوں کوادویات کی فراہمی بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مریض اسیروں کومشکلات کاسامناہے ،جب کہ اڈیالہ جیل میں نشے کے عادی قیدیوں کی تعداد چار سوکے قریب ہے ان کیلئے بھی الگ بارک مخصوص کی گئی ہے،ادھر گزشتہ روزایڈزمیں مبتلا اڈیالہ جیل کا ایک حوالاتی محمدرمضان ولد محمداسلم ہسپتال میں دم توڑ گیا،ذرائع کے مطابق محمدرمضان 12مارچ 2025کو تھانہ اے این ایف کے مقدمہ میں گرفتار ہوکراڈیالہ جیل لایاگیا تھا جوکہ ایچ آئی وی اور ایچ سی وی بازیٹو میں مبتلاتھا ،اسے 11اگست کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیاگیا جو 13مارچ کی صبح انتقال کرگیا،پولیس کے مطابق متوفی کے ورثاسے تاحال رابطہ نہیں ہوا اس کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوادی گئی ہے ۔
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...