لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ اب جنگ ہوگی غربت،جہالت اور فتنہ و فساد کیخلاف، آپ سے میرا وعدہ ہے عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گی،2018سے شروع ہونیوالا تنزلی کا سفر ختم ہوا،بڑا عہدہ مل جائے نیت اچھی نہ ہو تو رسوائی مقدر ٹھہرتی ہے،خدمت کا اعزاز ہر کسی کو کا نصیب نہیں ہوتا،عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو غربت سے آزاد کرانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے،اب غربت اور جہالت کے خلاف جنگ لڑیں گے، ملک کو بہتر بنانے کی جنگ ہوگی ، فتنہ وفساد کے خلاف جنگ ہوگی ، یاد گار معرکہ حق، میوزیم اور پارک پراجیکٹ کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ جنگ جیتنے کے لئے جنگی سازوسامان نہیں بلکہ اللہ پر غیر متزلزل ایمان ضروری ہے - پاک فضائیہ نے جے ایف تھنڈر،رافیل مار گرائے تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا -سیاسی طورپر تقسیم ہو کر لڑتے تو کبھی جنگ نہ جیت پاتے - معرکہ حق سے دنیا جان گئی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتاہے -وزیراعلی ٰ نے کہاکہ لیپ ٹاپ سکیم کے لئے کالجز میں جا کرسمجھ آیا ”یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے“-پوری قوم نے متحد اور یک جان ہو کر سیسہ پلائی دیوار کھڑی کردی -وزیراعلی ٰ نے کہاکہ دشمن کے رافیل طیارے گرانے والوں کوقوم سلام پیش کرتی ہے -اپنے سپہ سالار بھائی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہو ں نے وار ٹائم لیڈر شپ کااعلی مظاہرہ کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا - یوم آزادی کا یہ دن پاکستانی قوم کے نام ہے -پوری قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے -یوم آزادی کا دن ان ماؤں کے نام جو ماتھا چوم کر بیٹوں کو میدان جنگ میں بھیجتی ہیں -جوان بیٹوں کو رخصت کرنے والی ماؤں کو قوم، نوازشریف اور میں سر جھکا کر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں -اپنے سہاگ وطن کے لئے پیش کرنے والی بیٹیوں کو سلام کرتے ہیں -دفاع وطن کے لئے یتیمی کا تاج سر پر سجا نے والے بچوں کو سلام پیش کرتے ہیں - یوم آزادی کا دن وطن کے ان بیٹوں کے نام جنہوں نے خون دے کر وطن کی حفاظت کی ،یوم آزادی کو سرحدوں پر دلیری سے لڑنے والے غازیو ں کے نام کرتے ہیں -ہر سال یوم آزادی مناتے ہیں مگر معرکہ حق کی وجہ سے اس سال مزہ ہی اور ہے -وزیراعلی ٰنے کہاکہ آج کا دن دشمن کے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے والے جانبازوں کے نا م ہے،آج کا دن افواج پاکستان کی لیڈر شپ،افسروں اور جوانوں کے نام ہے -ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے والے نوازشریف کے نام ہے -وزیراعلی مریم نے کہاکہ مریم اورنگز یب، بینک آف پنجاب، آئی ڈی اے پی، پی ایچ اے اور میڈیا ٹیم کو شاباش دیتی ہوں اورسب سے درخواست کرتی ہوں کہ آج وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عزم کر کے اٹھیں - مزدور، کسانوں،ٹیچر، طلبہ اور سیاستدانوں کو کہنا چاہتی ہو ں کہ سیاسی مخالفت ایک طرف وطن کو مقدم رکھیں۔
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...