اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) مرحوم کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ترکی کے معروف نغمہ نگار اور گلوکار ترگئی ایورن کے نغمے کی تقریب رونمائی نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوئی جس کے میزبان حریت رہنما الطاف احمد بھٹ تھے جبکہ ترگئی ایورن ور انکی اہلیہ، صدر این پی سی شکیل انجم، سیکرٹری انور رضا، پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ اورعبدالرشید ترابی سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی۔ اظہار خیال کرتے ہوئے ترگئی ایورن کا کہنا تھا میں ان تمام دوستوں کا شکر گزارہوں جنہوں نے اس نغمے کی تیاری میں میرا ساتھ دیا، ہمیں اپنے ہیروز کے کارناموں کو سراہنے اور نوجوان نسل کو بتانے کی ضرورت ہے، میں نے اپنے نغموں کے ذریعے جدوجہد کشمیر میں حصہ ڈالنے کی کوشش کی ہے کشمیری عوام بھارتی تسلط میں شدید مسائل کا شکار ہیں، عالمی برادری کو کشمیریوں کی حالت زار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
کراچی بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کے لئے ادائیگیاں ڈالر کے بجائے اماراتی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا...
اسلام آباد وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے...
لاہور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دس سال تک سیاسی استحکام سے ہی ملکی ترقی ممکن ہو سکتی ہے،...
اسلام آباد انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے سینئر افسر اختر منیر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پریس سیکرٹری کی...
ریاض سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’رماح النصر 2023‘ فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت متعدد برادر اور دوست ممالک کے...
راولپنڈی امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو طالبان کے خطرے کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، ہم کیا مدد کر سکتے ہیں اس...
سواتسوات کے علاقے باغ ڈھیرئی سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی حضرت حسین کو4گھنٹے بعد ملبے تلے سے...
پشاورگورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہےکہ بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے ،آج تو صوبے کے ہر...