کشمیر،گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختو نخواخطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی بارش وبرفباری کا امکان

05 دسمبر ، 2021
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردجبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہیگا، اس دوران کشمیر،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں کیساتھ ہلکی بارش/ ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے جنوبی / وسطی و میدانی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں ہلکی سموگ / دھند بھی متوقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں
شدید سرد رہا جبکہ سیدو شریف میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 7، اسکردو منفی 6، گوپس منفی 5، استور، بابو سر ٹاب منفی 4، گلگت منفی 3، کالام، راولاکوٹ منفی 2 جبکہ قلات اور دیر میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔