سنٹ سائیں شد ھا رام کی 313ویں جنم دن کی تقریبات 136 ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے

05 دسمبر ، 2021

لاہور(کرائم رپورٹرسے‘خبر نگار) سنٹ سائیں شد ھا رام کی 313ویں جنم دن کیتقریبات کے لیے بھارت سے 136 ہندو یاتری جتھ لیڈر یو ڈھشٹر لال کی سربراہی میں واہگہ کے راستےپاکستان پہنچ گئے۔ڈ پٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس، ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی، سیکورٹی انچارج امجد الطاف ،ہندو رہنماؤں اورمتروکہ وقف املاک بورڈکے دیگر افسران نے انکا استقبال کیا۔ واہگہ بارڈرآمد پر یاتریوں کو چیئر مین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد، ایڈیشنل سیکرٹر ی شرائنز رانا شاہد کی طرف سے پھو لوں کے گلدستے پیش کیےگئے۔