اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے ملاقات کی‘اس موقع پر شہبازشریف نے بنگلہ دیش سے تجارتی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیاجبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خصوصی اقتصادی زون میں چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے ٹیکنالوجی کی منتقلی ،اسکل ڈویلپمنٹ اور پائیدار صنعتی ترقی میں مدد ملے گی،پاکستان ٹیکسٹائل کے شعبے میں چین کی ترقی اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گارمنٹس انڈسٹری سے وابستہ چینی گروپ چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈکے وفد سے جمعہ کو یہاںملاقات کے دوران کیا ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے چینی گروپ چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈکے وفد نے چیئرمین ہوآنگ وئیگو کی قیادت میں ملاقات کی ۔وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان، چین سے دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی خواہاں ہے‘ سی پیک کے صنعتی حصے کے فروغ کے لئے پر عزم ہیں ۔وزیراعظم نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ چینی صنعتیں پاکستان میں اپنے یونٹس لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی چین میں چین پاکستان بزنس ٹوبزنس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔چیئرمین چیلنج فیشن گروپ نے وزیراعظم کو بتایا کہ چیلنج فیشن گروپ 2014 سے اب تک پاکستان میں 17 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کر چکا ہے ،چیلنج فیشن گروپ پاکستان میں ایک جدید ٹیکسٹائل انڈسٹری اور خصوصی اقتصادی زون قائم کر رہا ہے ۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم نے چیلنج گروپ خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح بھی کیا۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...