پاک فوج کاسوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع

16 اگست ، 2025

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)پاک فوج نے سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پاک فوج کی ٹیمیں دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نہ صرف لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے بلکہ راشن اور ادویات کی ترسیل بھی جاری ہے۔ پاک فوج کی آمد پر متاثرین نے ’’پاک فوج زندہ باد‘‘کے نعرے بلند کیے۔ پاک فوج ہی جانب سے تمام سیلاب زدگان کو بحفاظت ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔